مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تاسیس منایا گیا
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر لاہورڈویژن کا اجلاس بسلسلہ یوم تاسیس زیر صدارت عبدالطیف چغتائی منعقد ہوا جس میں زرقا جاوید صدر شعبہ خواتین پنجاب، شہزاد احمد راجہ، عامر جرال، مرزا عبدالرشید، راجہ یونس، فاروق رشید مغل و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آج کا دن مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر میں قیامِ جماعت کے حوالے سے ایک تاریخ ساز اہمیت کا حامل دن ہے