یوتھ فیسٹیول پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے: حنا پرویز بٹ
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ یوتھ فیسٹیول پنجاب حکومت کاانقلابی اقدام ہے گلی محلوں اور محلہ سے لیکر صوبائی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی مخفی صلاحیتیں دکھانے کے بھرپور مواقع میسر آئیںگے ۔وہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر ہی تھیں۔ انہوں نے کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں تیز کرنے پر زور دیا اورہدایت کی کہ ایونٹ کے شیڈول کو جلد تیار کیا جائے۔