ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ہونے والے بلدیاتی الیکشن کسی صورت شفاف نہیں ہو سکتے: سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی الیکشن ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کروانادھاندلی کا منصوبہ ہے تحریک انصاف ڈی سی او اور ٹی ایم او کے ذریعے ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔