پولیو کے خاتمہ کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہئے: روبی دانیال
لاہور (لیڈی رپورٹر) کرن ویلفیئر فائونڈیشن کی صدر روبی دانیال نے کہا ہے کہ پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی و بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔ عوام میں اس بات کا شعور اجاگر کیا جائے کہ 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچائو کی خوراک دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ معذور ہونے سے بچ سکے۔