اردو کے معروف شعراء منیر نیازی اور پروین شاکر کی یاد میں تقریب کا اہتمام
لاہور (پ ر) اردو کے معروف شعراء منیر نیازی اور پروین شاکر کی برسی پر گزشتہ روز اردو بازار میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اردو کے ان بے بدل شعراء کی ادبی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا مانگی گئی۔ اجلاس کا اہتمام ماہنامہ ادب لطیف، کے مدیر اور معروف ناشر محمد خالد چودھری نے کیا جبکہ قمر زمان بابر، امتیاز علی، محمد حسیب چیمہ، عزیز احمد تھانوی، عادل شہزاد، نوید احمد، چودھری سرفراز، فاروق طارق، علامہ شفیق طارق، غفور خان اور سید اختر علی نے شرکت کی۔