2خواتین سمیت 3 افراد کا گھریلو جھگڑوں پر اقدام خودکشی
2خواتین سمیت 3 افراد کا گھریلو جھگڑوں پر اقدام خودکشی
لاہور (نامہ نگار) حالات سے دلبرداشتہ دو خواتین سمیت تین افراد نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ تفصیلات کے مطابق بکرمنڈی نواں کوٹ کی رہائشی ریحانہ نے خاوند سے جھگڑے ‘ نصیرآباد کے علاقہ میں کاروبار میں نقصان ہونے پر دو بچوں کے باپ وسیم نے جبکہ چوبرجی کے علاقے میں ثریا نے گھریلو جھگڑوں پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ تینوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا۔