ملتان میں مختلف واقعات‘3 شہری جان کی بازی ہار گئے‘ 19 زخمی
ملتان میں مختلف واقعات‘3 شہری جان کی بازی ہار گئے‘ 19 زخمی
ملتان (نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے بستی نور پور کے رہائشی حبیب الرحمن کا ذہنی توازن درست نہیں تھا گزشتہ روز اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا اس کی عمر 60 سال تھی ٹاٹے پور کے قریب نامعلوم 30 سالہ شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122 نے اس کی لاش نہر سے نکال کر نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی ہے اشرف کالونی میں گھر میں پانی کے پائپ سے کرنٹ لگنے سے بلال جاں بحق ہو گیا حاجی پیر متی تل روڈ کا رہائشی محمد جاوید بستر میں لیٹ کر سگریٹ پی رہا تھا کہ بستر کو آگ لگ گئی جس سے وہ جھلس گیا اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں میں محمد شعیب‘ عاشق‘ شفیق‘ فہد‘ فیاض‘ منظر‘ شہباز‘ محمد عرفان‘ عبداﷲ‘ محمد رمضان‘فرحت‘ حسین‘ شبانہ‘ بشیراں‘ مختاراں مائی‘ ایوب‘ نورین اور عمران وغیرہ شامل ہیں۔
ملتان/3 جاں بحق