کریج ڈویلپمنٹ فا¶نڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 400 گھر تعمیر کئے گئے
کریج ڈویلپمنٹ فا¶نڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 400 گھر تعمیر کئے گئے
مظفرگڑھ (نامہ نگار) سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کیلئے تمام غیر سرکاری تنظیموں اور سرکاری اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کریج ڈویلپمنٹ فا¶نڈیشن کی پراجیکٹ منیجر نیلم مجید نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد کے لئے کریج ڈویلپمنٹ فا¶نڈیشن کی جانب سے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے 400 گھر تعمیر کئے گئے جو بے گھر متاثرین سیلاب میں تقسیم بھی کر دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے فا¶نڈیشن کی جانب سے دوسرے فلاحی کام بھی جاری ہیں مگر اب کچھ شرپسند عناصر سی ڈی ایف کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں اور مختلف الزامات لگا کر سی ڈی ایف کے عملے کو پریشان اور ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیلم مجید نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی او فراست اقبال سے اپیل کی ہے کہ سی ڈی ایف پر الزام تراشی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔