تمام یوٹیلٹی بلز میں معذور افراد کو خصوصی رعایت فراہم کی جائے
تمام یوٹیلٹی بلز میں معذور افراد کو خصوصی رعایت فراہم کی جائے
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان کی 18 کروڑ آبادی میں معذور افراد کی تعداد 15 فیصد ہے جو مجموعی طور پر نامساجد حالات کا شکار ہیں۔ چیئرپرسن سوسائٹی فار سپیشل پرسنز زاہدہ حمید قریشی نے کہا ہے کہ معذور افراد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے باوجود معاشی طور پر غیر مستحکم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ معذور افراد کو یکسر انداز کیا جاتا ہے انہیں حصول تعلیم‘ صحت اور آمد و رفت میں ریمپ نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت سہارے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اگر حکومت دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنا دے اور ساتھ ہی ساتھ ذرائع آمد و رفت میں ریمپ بنوا دے تو معذور افراد بہت سے مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ معذور افراد کے حوالے سے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس ملتان کے بانی محمد قائم خاں کرمانی نے کہا ہے کہ بنک‘ ریلوے سٹیشن اور دیگر اہم مقامات پر معذور افراد کے لئے کا¶نٹر بنائے جائیں۔ تمام یوٹیلٹی بلز میں معذور افراد کو خصوصی رعایت فراہم کی جائے۔ ہائر ایجوکیشن کے لئے یونیورسٹی کی سطح پر داخلہ فیس سے معذوروں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے حکومت صنعتوں کو فروغ دے کر معذور افراد کے لئے مستقل ملازمتوں کے حصول کو یقینی بنایا جائے تاکہ قوم بھیک کی لعنت سے محفوظ رہ سکے۔