قائداعظم محمد علی جناحؒ کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے
قائداعظم محمد علی جناحؒ کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے
ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305 این ون پاکستان شیخ ثاقب رحیم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی اور ان کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ قائداعظم سیاسی فکر کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت کے جذبہ پر یقین رکھتے تھے ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو بہتر انداز میں بسر کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام ملتان ڈیف ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر تنویر احمد نے کہا کہ بولنے اور سن نہ سکنے والے افراد بھی اپنے قائد کی سالگرہ کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں اور اپنے قومی ہیروز کی تقریبات کیلئے ڈیف افراد بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ آخر میں تقریب میں کریسنٹ لائنز کلب کے صدر عبدالمحسن شاہین‘ محمد افضل سپرا‘ سید اعجاز شاہ‘ سعید اﷲ خان‘ چودھری ذوالفقار علی‘ نعیم اقبال‘ نجم السلام‘ حامد سعید‘ میاں جاوید اقبال نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
شیخ ثاقب رحیم