نوڈیرو: ایاز سومرو نے قومی اسمبلی سے استعفے کی تردید کر دی، پارٹی کہے گی تو مستعفی ہو جائوں گا: رکن اسمبلی
نوڈیرو(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، استعفیٰ کیوں دوں؟ پارٹی کہے گی تو مستعفی ہوجاؤں گا۔ بھٹو خاندان کیلئے جان بھی قربان ہے۔ وہ جمعہ کو محترمہ بینظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔ ایاز سومرو نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 204سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ فریال تالپور بھی ایسی خبروں کی تردید کر چکی ہیں۔