وزیر داخلہ آج کراچی جائیں گے، ٹارگٹڈ آپریشن پر رینجرز اور پولیس حکام سے بریفنگ لیں گے
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان (آج) ہفتہ کو کراچی جائیں گے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر پولیس اور رینجرز سے بریفنگ لیں گے جبکہ گورنر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن سے کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔