یوتھ فیسٹیول : 4347 کھلاڑیوں کی شرکت، 2332 کامیاب قرار پائے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹول 2014ء میں محلہ اور دیہات کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں گذشتہ روز پنجاب کی 36 اضلاع کے بارہ ہزار سے زائد گراونڈز میں کھلاڑی کرکٹ ٹیپ بال، بیڈ منٹن، بلئیرڈ، رسہ کشی، والی بال، ایتھلیٹکس، آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں فاتح قرار پائے۔ صوبائی دارالحکومت کے 9 ٹاوئنز کے 82 یونین کونسلوں کے 437 مقامات پر 4347 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں 2332 کھلاڑی کامیاب قرار پائے ۔