فلم انڈسٹری میں منجھے ہوئے ہدایتکار ، اداکار،گلوکار موجود ہیں لیکن اتفاق نہیں : شاہدہ منی
لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری اپنے آغاز سے ہی زوال کا شکار ہے بلکہ یہاں سپر ہٹ فلمیں بنتی رہی ہیں ، یہاں بڑے منجھے ہوئے ہدایتکار ، اداکار او رگلوکار موجود ہیں لیکن اتفاق نہیں ہے ۔ ایک وہ زمانہ تھا جب پاکستانی فلمیں اپنے منفرد پہچان رکھتی تھیں لیکن آج انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی ہی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے انڈسٹری زوال کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی تمام لوگ اتفاق کرلیں اور متحد ہو کر چلنے کی ٹھان لیں تو کوئی وجہ نہیں انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی نہ ہو سکے ۔