گلوکار شاہد نذیر کا لاہور میں ون پائونڈ فش کے نام سے ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان
لاہور(آئی این پی) ون پائونڈ فش سے شہرت حاصل کرنیوالے گلوکار شاہد نذیر کا لاہور میں ون پائونڈ فش کے نام سے ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان جبکہ ون پائونڈ فش کے نام سے فلم بنانے کیلئے فلم سازوں سے رابطہ کر لیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار شاہد نذیر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ دنیا بھر میں میری شہرت کی پہچان پاکستان ہے اور میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام مزید روشن ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ون پائونڈ فش کے نام سے ایک پنجابی گانا بھی بنایا ہے جبکہ میں چاہتا ہوں کہ اسی نام سے ایک فلم بھی بنائی جائے جس کیلئے مختلف فلم سازوں سے رابطوں میں ہوں‘ بہت جلد اپنے اس مقصد میں بھی کامیاب ہو جائوں گا۔