دوسرے لوگوں کو میری شادی کی کیا جلدی ہے : ریشم
لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالا تر ہے کہ میرے سے زیادہ دوسرے لوگوں کو میری شادی کی کیا جلدی ہے ، میرا ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب اوپر سے منظوری ہو گی میں بھی اس خوبصورت بندھن میں بند ھ جائوں گی۔اہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سرخ جوڑا پہنے اور میرے دل میں یہی خواہش مچلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا ہونے والا شوہر پیار کرنے والا ہے اور میرے ساتھ بے وفائی نہ کرے اور بعض اوقات مجھے یہ سوچ خوفزدہ بھی کر دیتی ہے ۔