شہبازشریف کے بلوچوں کیساتھ بھائی چارے کے فروغ کیلئے اقدامات
شہبازشریف کے بلوچوں کیساتھ بھائی چارے کے فروغ کیلئے اقدامات
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے سیلاب زدگان کی مدد پر شکریہ ادا کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کی۔ اس میں شہبازشریف نے دانش سکولوں میں بلوچستان کا کوٹہ ڈبل کرنے کی نوید سنائی۔
پنجاب حکومت بلوچستان کے لئے وہ سب کچھ ممکنہ حد تک کر رہی ہے جو بڑا بھائی چھوٹے کے لئے کر سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ذہین طلبہ و طالبات کو انعامات کی سکیم بلوچستان تک بھی پھیلا رکھی ہے۔ دانش سکولوں کا کوٹہ ڈبل کرنے سے یقیناً بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور سالڈویسٹ منیجمنٹ کے شعبہ میں بھی بلوچستان حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔ ایسے اقدامات سے یقنیاً نفرتوں کی فضا چھٹے گی اور صوبوں کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارہ بڑھے گا۔ یہی آج کی بڑی ضرورت ہے۔