لوک سبھا میں ووٹنگ کے دوران دو سو سینتالیس امیدواروں نے بل کے حق میں ووٹ ڈالے جبکہ مخالفت میں صرف ایک سو اٹھہتر ووٹ ڈالے گئے۔دو ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کا کہنا تھا کہ وہ بی جے پی کےساتھ نہیں جانا چاہتے اس لیے انہوں نے ووٹنگ کے دوران لوک سبھا سے واک آو¿ٹ کیا۔بل کے سب سے بڑے حامی انا ہزارے نے اعلان کیا تھا کہ اگر پارلیمنٹ میں بحث کے بعد بھی لوک پال کا مسودہ سامنے نہیں آتا تو ممبئی میں تین روزہ بھوک ہڑتال کے بعد تیس دسمبر کو سونیا گاندھی کے گھر کے باہر دھرنا دیںگے۔بل کی منظوری کے بعد وزیراعلی شون نے انا ہزارے سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ لوک پال بل کے تحت مسلح افواج کا احتساب نہیں کیا جاسکتا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024