قومی اسمبلی کا آٹھواں اجلاس ساڑھے چھ منٹ جاری رہنے کے بعد ملتوی

Aug 28, 2024

عبدالستار چودھری 

قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں انتہائی اہم قانون سازی کے متعلق پارلیمانی راہداریوں میں چہ مگوئیوں کے باوجود حکومت ایوان میں کورم پورا نہ رکھ پائی اور قومی اسمبلی کا آٹھواں اجلاس صرف ساڑھے چھ منٹ اجلاس جاری رہنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ آج کابینہ کے اجلاس کا وقت صرف اس لئے تبدیل کیا گیا کہ وزراء ایوان میں جا کر ارکان کے سوالات کے جواب دے سکیں لیکن افسوس وفاقی وزراء ایوان میں حاضر نہیں۔ وزراء کو وزیراعظم کی جانب سے بھی خصوصی ہدایات دی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ ایوان میں موجود نہیں۔ 

مزیدخبریں