کامونکی: بچوں کو سگریٹ ،تمباکو اور مضر صحت پان کی کھلے عام فروخت جاری
کامونکی(نمائندہ خصوصی) کامونکی شہر میں گورنمنٹ کی جانب پابندی کے باوجود کم عمر بچوں میں سگریٹ اور مضر صحت غیر ملکی پتیوں کے پان کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔سنوکر کلبوں اور گلی محلوں میں ہیروئن اور آئس،چرس،کوکین شیشہ با آسانی سے دستیاب ہونے کے باعث نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔انتظامیہ سمیت ودیگر قانون نافذکرنیوالے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام اس وجہ سے ناکام ہیں۔ مختلف علاقوں علامہ اقبال روڈ،محلہ سلامت پورہ،محلہ حبیب پورہ،محمد نگر ٹبہ،پانی والی ٹینکی منڈیالہ روڈ،شیش محل روڈ ،محلہ شریف پورہ ،محلہ درویش پورہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف،کسوکے روڈ،ہڑڑ روڈ سمیت و دیگر علاقوں میں قائم سنوکر کلب ،شیشہ کیفے،پانشاپ،کولڈکارنر پر کمسن بچوں اور نوعمر لڑکوں کو سگریٹ،نشہ آورپان،شیشہ فلیورز وغیرہ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جوکہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن رہی ہے جبکہ منشیات فروش بھی ان علاقوں میں سرعام دھندہ چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی گھروں کے چراغ گل ہوچکے ہیں اور درجنوں زندہ نعشےں بن کر گرتے پڑتے دکھائی دےتے ہےںشہریوں نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی، آئی جی پنجاب اور آر پی او سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کو منشیات سے پاک کروانے کیلئے پولیس، دیگر اداروں کو احکامات جاری کرےں۔