پسند کی شادی کا رنج‘ ملزموں کا لڑکے کے گھر پر قبضہ‘ آگ لگا دی حکام انصاف فراہم کریں: والدہ ریحانہ
بورے والا( نمائندہ نوائے وقت) ریحا نہ بی بی نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتا یا کہ محمد شکیل ، محمد عرفان ، جاوید ، اسماعیل ، عبد الطیف ، افتخاراور چھ کس نامعلوم زبردستی گھس آ ئے مکان پر قبضہ کر کے آگ لگا دی وجہ عناد یہ ہے کہ سائلہ کے بیٹے نے ملزمان کی بھا نجی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی متاثرہ نے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔