پراپرٹی ٹیکس میں بے انتہا اضافہ کی مثال نہیں ملتی:گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر محمد اجمل اعوان اورنائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے نے مشترکہ بیان میں پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ میں روشروبا اضافہ پر تنقید کرتے ہوئے ہے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس میں بے انتہا اضافہ سے شہریوں شدید پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔پراپرٹی ٹیکس میں اس قدر اضافے کی میں کوئی مثالی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ملک میں آئے روز بڑی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اس پر پراپرٹی ٹیکس میں کئی گناہ زیادتی کے متراد ف ہے۔اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز لوگوں کو بلا جواز نوٹس بجھوا کر لوگوں کو ہراساں کر نے کی کوشش کر رہا ہے جس سے اضطرابی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعلی احکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کو فی الفور واپسی لیا جائے اور نوٹس بھجوانے کا سلسلہ میں ختم کیا جائے نیز پراپرٹی ٹیکسز کے معاملہ کو چیمبر میں بیٹھ کر افہام تفہیم کے ساتھ ڈسکس کیا جائے تاکہ اس معاملہ کا حل ہو سکے۔اور لوگوں کی پریشانی کو کم کیاجائے۔