شام میں ایک شاہراہ پر امریکی اور روسی فوج کے اہل کاروں کی گاڑیوں کے تصادم میںمتعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی فوج کے دو عہدیداروں نے اس واقعہ میں چند اہل کاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ اہلکار فائرنگ سے زخمی نہیں ہوئے بلکہ انہیں روسی فوجی گاڑی کے ٹکرانے سے چوٹیں آئیں۔دوسرے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فوجی اہل کاروں میں تصادم کا واقعہ رواں ہفتے شمالی مغربی شام میں پیش آیا تھا۔ان کا دعویٰ تھا کہ زخمی ہونے والے اہل کار اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔پینٹاگان اور خطے میں امریکی فوجی سرگومیوں کی نگران سینٹرل کمانڈ نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے اپنے روسی ہم منصب سے بات کی ہے، تاہم امریکی فوج نے اس گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ روسی فوج نے امریکہ کے اہل کاروں پر گاڑی ٹکرانے کا الزام عائد کیا ہے۔'ذرائع ' کے مطابق امریکی حکام نے بدھ کو کہا تھا کہ روس کی ایک فوجی گاڑی نے امریکی فوجیوں کی ایک گاڑی کو سائیڈ سے ٹکر ماری تھی۔ جس سے چند اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024