آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش اور افغانستان کیلئے اسکی تجارت کے زمینی راستے مکمل بند کرنے کے بعد پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی مکمل طور پر محاصرے میں ہے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔ جبکہ وہاں تمام مواصلاتی رابطے معطل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے مقبوضہ کشمیر کو خوراک اور زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔سردار مسعود نے عالمی برادری خصوصا برطانیہ کو خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے فوری مداخلت پر زور دیا ہے۔