مقبوضہ کشمیر میں بڑے انسانی سانحہ سے بچنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا:وزیراعلٰی پنجاب
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھانی بنا دیا ہے، مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری عوام ناقابل بیان اذیت سے گزر رہے ہیں، نریندر مودی کے غیر آئینی اقدام کی دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا بڑے انسانی سانحہ سے بچنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی، وزیراعظم نے تنازع کشمیر اور بھارت کی مکاری کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستانی قوم کشمیری عوام کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام پہلے تنہا تھے، نہ ہیں اور نہ ہوں گے، پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ خصوصی لگا رکھتی ہے، آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔