گوجرانوالہ:تیز رفتار کار ٹرالی سے ٹکرا گئی،2 افراد جاں بحق 3زخمی

Aug 28, 2018 | 13:34

ویب ڈیسک

گوجرانوالہ میں گگھڑ کے قریب تیز رفتار کار ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے  میں2 افراد جاں بحق جبکہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑ ڈور روڈ کے رہائشی گجرات سے واپس آرہے تھے کہ گگھڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ بچی اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔واقعہ  کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ   گئیں اور  زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا  جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں سعد ریاض اور شکیلہ بی بی جبکہ زخمیوں میں ٹیونکل، ارشاد بی بی اور کومل شامل ہیں۔mk/nsr

مزیدخبریں