گورنر سندھ کی مزارقائد پر حاضری، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کریں گے:عمران اسماعیل

Aug 28, 2018 | 12:26

ویب ڈیسک

گورنر سندھ    عمران اسماعیلنے  مزار قائد پر حاضری دی،پھول چڑھائے  اور فاتحہ خوانی کی، بحریہ کے جوانوں نے بگل بجا کر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی آمد کی اطلا ع دی۔ فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ  پاکستان کی تعمیر نو کیلئے عمران خان نے جو بیڑہ اٹھایا ہے یہ قائد کا پاکستان ہوگا، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا، شہر میں پانی کا منصوبہ جلد شروع کریں گے، صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر اور صوبے کو درپیش مسائل پر بریفنگ لوں گا، پانی کے مسئلے  پر وزریراعظم اور وزیر خزانہ اسد عمر سے بات ہوئی ہے، ہم پانی کا ایک بڑا منصوبہ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  سیوریج کے مسائل حل کریں گے، کراچی کے رکے ہوئے منصوبوں پر فی الفور کام شروع کریں گے، گرین لائن اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ لوں گا۔  

مزیدخبریں