وزیر خارجہ اور فضائیہ کے سربراہ کا قومی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال

Aug 28, 2018 | 12:22

ویب ڈیسک

  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی‘ ملاقات میں پاکستان کی سلامتیخارجہ پالیسی‘ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی۔ ایئر چیف مارشل نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاکستان کی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مزیدخبریں