سائوتھ ایشین تائیکوانڈو کانگریس اور چیمپئین شپ میںناظم برکت کی شرکت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیپال میں منعقد ہونے والی پہلی سائوتھ ایشین تائیکوانڈوفیڈریشن کانگریس میںپاکستان نیشنل تائیکوانڈو ایسوسی ایشن (ITF) کے صدر و چیف انسٹرکٹر ناظم برکت علی نے پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے اس موقعے پر ہونے والی چھٹی سائوتھ ایشین تائیکوانڈوITF چیمپئین شپ میں پاکستان کی طرف سے ججز پینل میں اپنے فرائض بھی انجام دئے۔تری پوریشوار اسٹیڈیم کھٹمنڈو نیپال میں ہونے والی چھٹی سائوتھ ایشین تائیکوانٖڈو چیمپئین شپ میں میزبان نیپال سمیت انڈیا، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، چائنا اور ترکمانستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل رزلٹس کے مطابق نیپال نے پہلی، انڈیا نے دوسری جبکہ افغانستان نے مجموعی طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی۔