ایک اور انتخاب اور جہانگیر ترین کی پھر واپسی،کپتان کے مشکل وقت کے ساتھی جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے
تحریک انصاف کے مشکل وقت کے ساتھی جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے، وہ پہلی درستیاب فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے۔ جہاں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین صدارتی انتخاب میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وطن واپس لوٹے ہیں. نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے صدارتی انتخاب میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی، جہانگیر ترین 21 اگست کو ایک ماہ کے لیے لندن چلے گئے تھے تاہم عارف علوی کے رابطہ کرنے پر انہوں نے لندن دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان پہنچے۔