سندھ میں جو ہو رہا ہے ذمہ دار پی پی قیادت ہے‘ آپریشن کی حامی کو آج خرابیاں نظر آرہی ہیں‘ رہنما متحدہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ آج سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار پی کی قیادت ہے۔ ایم کیو ایم کی مدد سے سینٹ چیئرمین کو منتخب کیا گیا۔ پی پی دو سال سے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن پر خوشی مناتی رہی۔ سینٹ چیئرمین منتخب کرنے کے 24 گھنٹے بعد نائن زیرو پرچھاپہ مارا گیا نائن زیرو چھاپے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوگی۔ پی پی نے کھل کر آپریشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی سے قیام کی مخالفت کی اور کہا کہ ایم کیو ایم کو پہلے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ الطاف حسین کے خلاف سب سے پہلے دیہی سندھ میں مقدمات درج کرائے گئے۔ پی پی کو آج پہلی مرتبہ کراچی آپریشن میں خرابیاں نظر آرہی ہیں۔ پی پی کو اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سامنا کرنا چاہئے، کانٹوں کے بیج بو کر پھول نہیں اگائے جا سکتے پی پی نے جو بویا اسے کاٹنا بھی ہوگا۔