پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا میانمار ڈیفنس سروسز ہیڈ کوارٹر کا دورہ
لاہور (خبر نگار) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے میانمار ڈیفنس سروسز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ائیر چیف میانمار فضائیہ کی دعوت پر میانمار کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ ائیر چیف نے میانمار کی ڈیفنس سروسز کے کمانڈر انچیف سنیئر جنرل من اونگ لیانگ اور میانما ر کے کمانڈر انچیف )ائیر( جنرل کن اونگ منٹ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے نئی راہوں کا تعین کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔