آرمی چیف جنرل کیانی تین روزہ دورے پر آج تاجکستان روانہ ہونگے
راولپنڈی(اے پی اے ) آرمی چیف اشفاق کیانی تین روزہ دورے پر آج تاجکستان روانہ ہونگے۔ وہ تاجکستان کے صدر، آرمی چیف سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔