مکرمی ! میرے والد چھابہ لگا کر گھر کا نظا م چلا رہے ہیں۔ ہم چار بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔ بڑی بہن نویں میں پڑتی ہے اور باقی بہن بھائی بھی چھوٹی کلاسز میںہیں۔ بہت مشکل حالات میں والد نے ہماری تعلیم کو جاری رکھا ہوا ہے۔ میں نے اس سال میٹرک سائنس میںگورنمنٹ ہائی سکول احمدانی سے پورے سکول میںاول پوزیشن کے ساتھ 948/1050 نمبر رول نمبر 216198 ڈیر ہ غازی خان بورڈ سے نوے فیصد کیساتھ پاس کیا۔ اَب میرا داخلہ 35 کلومیڑ اپنے گائوں سے دُورگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شادن لُنڈ میں ایف ایس سی پری میڈیکل میںداخلہ تو ہوگیا ہے لیکن وہاں رہائش پرائیویٹ رکھنی ہو گی۔ ماہانہ فیس ایک ہزار اور وہاں رہائش کھانے پینے، سٹیشنری کا خرچ ماہانہ پانچ ہزار بن جائیگا۔ دو سال کی اس تعلیم کیلئے مجھے ماہانہ پانچ ہزار سکالر شپ کی ضرورت ہے۔ حکومت و مخیر حضرات سے درخواست ہے۔ (محمدارسلان قادر ولد قادر بخش ۔ فون 03346868417 ، بستی احمدانی پوسٹ آفس شادن لُنڈ، یوسی شادن لُنڈ تحصیل وضلع ڈیرہ غازی خان)
’’اہم ترین ملاقاتوں‘‘ کی قیاس آرائی
May 17, 2022