پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی یہ ہوم سیریز سکیورٹی مسائل کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے،جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اورآسٹریلوی ٹیم کی کپتانی مائیکل کلارک کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔دوسرا ون ڈے میچ اکتیس اگست کو ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ تین ستمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا،پاکستان نے آخری بار دوہزار دو میں آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی،دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چھیاسی ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں کینگروز نے باون اور گرین شرٹس نے تیس میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ برابر اور تین بے نتیجہ رہے، اس سے قبل اپریل دوہزار نومیں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے تین دو سے کامیابی حاصل کی تھی۔