لاہور (اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے کے حکام نے لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود شہری کی پراپرٹی کو کورٹ کے فیصلے کے برخلاف اپنے ”اختیارات“ کی خماری میں بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کر دیا جس پر شمع چوک کیمپ جیل کے قریب الرحمن سینٹر کے مالک نے ایل ڈی اے کی چیرہ دستیوں کیخلاف دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا مذکورہ پراپرٹی کے مالک زاہد ملک سے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر بی ٹی ایس کے منصوبے کی آڑ میں ایل ڈی اے نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے میری زندگی بھر کی جمع پونجی پلازہ کو مسمار کر دیا اور متعلقہ عملہ کہتا رہا کہ ایل ڈی اے بذات خود ایک ”اتھارٹی“ ہے ہمارے ڈی جی کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہے۔ انہوں نے ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاجواز میری کمرشل بلڈنگ گرانے والے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے اور مجھے مارکیٹ قیمت کے حساب معاوضہ دلوایا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکاما ت کے باوجود ایل ڈی اے نے پلازہ مسمار کر دیا
Aug 28, 2012