بھارت کی جنگی تیاریوں پر نیویارک ٹائمز کا انکشاف: نئی دہلی پاکستان پر حملے کا جواز گھڑنے میں مصروف

Apr 28, 2025 | 15:44

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی سطح پر کیس بنانے کی کوشش کر رہا ہے رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام اب تک پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے اور ان کی جانب سے صرف مبہم حوالوں اور محدود معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے سو سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی لیکن سفارتکاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے اس موقع پر کوئی حتمی یا قابل اعتبار شواہد فراہم نہیں کیے نیویارک ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اب تک ٹھوس ثبوت نہ پیش کیے جانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یا تو بھارت کو مزید معلومات جمع کرنے کے لیے وقت درکار ہے یا پھر ان کے پاس شواہد کی کمی ہے اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت اندرونی خلفشار اور عوامی ناراضی سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر حملے کی تیاری کر رہی ہے نریندر مودی نے مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطہ کر کے پاکستان کے خلاف حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اور عالمی برادری کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کی حمایت کر رہا ہے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزام عائد کر کے روایتی طریقہ کار پر عمل پیرا ہوا ہے تاہم خود بھارتی تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کا ماننا ہے کہ نئی دہلی کو کسی بھی کارروائی سے پہلے معتبر اور ناقابل تردید شواہد کی ضرورت ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا ہے اور بعض سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ساتھ ہی بھارت میں مسلم مخالف جذبات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور کشمیری طلبہ کو تعلیمی اداروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے جارحانہ رویے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے

مزیدخبریں