بھارت کے ساتھ تنازعہ: حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور

Apr 28, 2025

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازعہ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور شروع کر دیا، جس کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ اگست 2022ء سے خالی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، نیشنل سکیورٹی ڈویژن وزیراعظم کے ماتحت کام کر رہا ہے۔

مزیدخبریں