بلٹ ٹرین‘‘  مریم اورنگزیب نے فیزیبلٹی کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا

Apr 28, 2025

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ٹرین ’’بلٹ ٹرین‘‘ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے، سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئیندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔ یہ شہروں کے درمیان ٹرین کے ذریعے شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کے حوالے سے یہ پہلا اجلاس تھا۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی۔ نئے ریل روٹس کی نشاندہی کی جائے گی۔ سینئر صوبائی اسمبلی کو ریلوے حکام نے ریل نیٹ ورک اور پٹڑی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کرکے نواز شریف اور مریم نواز شریف عوام سے اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے۔ 

مزیدخبریں