ملکی سلامتی اور تحفظ ہمارا دین‘ ایمان ہے: زبیر احمد ظہیر

Apr 28, 2025

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے۔ اس کی حفاظت اور دفاع اصل میں نظریہ اسلام، قرآن اور نبوت محمدی  کا دفاع ہے۔ جس کے لئے پوری قوم، حکومت اور افواج پاکستان کوئی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ملکی سلامتی اور تحفظ ہمارا دین اور ایمان ہے۔ لہذا ہمیں تمام سیاسی، مذہبی، لسانی اور صوبائی اختلافات کو نظر انداز کر کے مودی اور یہودی جیسے کمینے اور گھٹیا دشمن کے خلاف متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ وہ حرمین ہوٹل گلبرگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا عبدالستار نیازی، چوہدری محمد ریحان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اور 25 کروڑ کلمہ طیبہ کے وارث غیور عوام  گائے کا پیشاب پینے والوں کے تکبر و غرور کو ہمیشہ کے لئے خاک میں ملا کر رکھ دیں گے۔

مزیدخبریں