کامونکی+ اوکاڑہ+ پیرمحل+ جھنگ (نمائندگان) مختلف واقعات میں نوجوان اور 50 سالہ ذہنی معذور سمیت تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے گاؤں 33 ٹو آر میں ایک 50 سالہ ذہنی معذور خاتون کو ذاکر نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ8 پر 666/7 گ ب کی رہائشی خاتون کو اوباش امجد علی نے زیادتی کا نشانہ بنایا‘ فحش ویڈیو بھی بنا ڈالی۔ سندھیلیانوالی روڈ پر 674/15 گ ب کے نوجوان کو اوباش عبدالرحمان نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں ملزم یاسر حنیف نے اسلم اور ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ چودھری کالونی کی رہائشی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کامونکی محلہ ہجویری میں نبیل نامی اوباش نے رشتہ دار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
کامونکی‘ اوکاڑہ‘ جھنگ‘ پیرمحل: ذہنی معذور سمیت 3 خواتین اور نوجوان سے زیادتی
Apr 28, 2025