سندھ طاس معاہدہ معطلی کا اعلان سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے: اشرف بھٹی 

Apr 28, 2025

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان نے بروقت اور مناسب رد عمل دیا ہے جس پر قومی سلامتی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے واقعہ کے فوری بعد بغیر کسی تحقیقات کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دینے کا اعلان اس کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔ بھارت کسی بھول کا شکار نہ رہے، پاکستانی افواج اور قوم اپنے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بھارت نے ہمیشہ اشتعال پر مبنی اقدامات کے ذریعے خطے کا امن دائو پر لگانے کی کوشش کی ہے۔

مزیدخبریں