5 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات‘کئی ہیڈ کوارٹر کلوز

Apr 28, 2025

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے شہر کے 5 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات کر دیئے ہیں۔ انسپکٹر محمد سلیم انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غازی آباد، سب انسپکٹر منصب خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غازی آباد سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر،سب انسپکٹر خالد یعقوب گورسی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹبی سٹی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر،سب انسپکٹر عابد حسین تھانہ سرور روڈ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹبی سٹی، انسپکٹر واجدجہانگیر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ ٹاؤن سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر،سب انسپکٹر سید سجاد حیدر دفتر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ ٹاؤن تعینات،سب انسپکٹر ظفر اقبال انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادمان سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر،سب انسپکٹر خرم سلیم انویسٹی گیش ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادمان،انسپکٹر اصغر علی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر، انسپکٹر جواد خان کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں