سڑک عبور کرتے نوجوان کو کار کی ٹکر ‘موقع پر جاںبحق

Apr 28, 2025

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 30سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ گجر پورہ کے علاقے رنگ روڈ کرول گھاٹی میں30 سالہ نوجوان سڑک عبور کرتے ہوئے کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ متوفی نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے نعش مردہ خانے میں منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

مزیدخبریں