بھارت ہمیشہ امن کو سبوتاژ کرنیکی کوشش کرتا ہے:سردار رمیش سنگھ

Apr 28, 2025

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا جب بھی پاکستان دنیا کو امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے، بھارت ایسے موقعوں پر جھوٹے الزامات اور اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گورو نانک ہائی سکول ننکانہ صاحب میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے کہ کہ بھارت پر خود عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگ چکے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں بھارت پر اپنے ملک میں دہشتگردی کرانے کا الزام لگایا، امریکہ، قطر اور دیگر ممالک نے بھی ایسے ہی الزامات عائد کیے۔

مزیدخبریں