بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مسلمانوں نے مساجد کو ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا ہے،مساجد میں مسلمانوں کی جانب سے تشویشناک مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے اور ان کے لیے بستروں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ 13 دنوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد دوگنی ہو۔ بھارت کی کئی ریاستوں کو ہسپتالوں میں بستروں اور آکسیجن کی سپلائی کی کمی کا سامنا ہے۔ کوورنا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے مسلمانوں نے مساجد کو ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ مغربی ریاست گجرات میں جھانگیر پورا کی مسجد کو 50 بستروں کے ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔ مسجد کے معتمد عرفان شیخ نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر نہیں اور لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں بستر نہیں مل رہے تو ہم نے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مسجد کو ہی ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔کئی دنوں کے اندر مسجد میں تمام بیڈز بھر گئے تو آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ہسپتال کس قسم کے دبا ومیں ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38