عورت نے سٹور میں داخل ہوتے وقت چہرے پر ماسک پینٹ کررکھا تھا
احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو ہوا میں اڑایا جارہا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں پیش آیا جہا خاتون نے چہرے پر ماسک پینٹ کروا کر حقیقی ماسک ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے ایک ویڈیو بھی بنائی کہ جب وہ سپر اسٹور میں داخل ہونے لگی تو ماسک نہ پہننے پر گارڈ نے اسے اندر جانے سے روک دیا۔خاتون میں کار میں آئی جہاں ساتھی نے اس کے چہرے پر ماسک پینٹ کر دیا اور یہ ظاہر کیا کہ حقیقی ماسک پہنا ہے، وہ سیکورٹی گارڈ کے آنکھوں میں دھول جھونکتی ہوئی اسی دروازے سے سپراسٹور میں داخل ہو گئی۔ویڈیو سامنے آنے پر حکام نے معاملے کا نوٹس لیا اور ماسک کا مذاق بنا کر دھوکا دہی دینے پرخاتون کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔