سینیٹر شبلی فرازبطور وفاقی وزیر عہدےکاحلف اٹھا لیا

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ سنبھال لیا ، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شبلی فرار سے حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ شبلی فراز سے قبل فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے پر حکومتی ترجمان کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں.