کرتارپور: گوردوارہ کے احاطے میں بابا گرونانک کا قدیم کنواں دریافت
نارروال( آن لائن ) نارووال میں گوردوارہ کرتارپور کے احاطہ میں تزئین و آرائش کیلئے کھدائی کے دوران بابا گرونانک کے قدیمی کنویں کی دریافت ہوئی ہے ،جس کی تعمیر نانک شاہی اینٹ سے رکھی گئی تھی اور سکھ کمیونٹی کنویں کے پانی کو امرت جل کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔کنویں کی تاریخی حیثیت جانچنے کیلئے مزید تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں ۔