وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے،کے پی کے اور سندھ کو کھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے،، ہماری خدمت، محنت اور کام خود بولتے ہیں،خدمت سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ۔اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کام سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، ہماری محنت اور ہمارے کام خود بولتے ہیں، سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے، انہوں نے اپنے صوبوں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ بہتان تراشیاں کرنے والے اس دکھی قوم پر رحم کریں، کے پی کے اورسندھ کوکھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024